سعودی عرب:کریڈٹ کارڈ اور اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر فیس عائد

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی ہے کہ کریڈٹ کارڈز سے نقد رقم نکلوانے والوں سے فیس لی جائے گی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی بینکوں میں میڈیا کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ کریڈٹ کارڈ یا اے ٹی ایم سے پانچ ہزار ریال یا اس سے کم رقم نکالنے پر اے ٹی ایم فیس چارج ہوگی۔اگر کسی نے کریڈٹ کارڈ سے پانچ ہزار ریال یا اس سے کم رقم نکلوائی تو اس کی فیس زیادہ سے زیادہ 75 ریال چارج ہوگی۔ یہ فیس ایک مرتبہ کی ٹرانزیکشن پر لاگو ہوگی۔میڈیا کے مطابق اگر کسی نے کریڈٹ کارڈ سے 5 ہزار ریال سے زیادہ رقم نکالی تو اس سے فی ٹرانزیکشن 3 فیصد تک وصول کیے جائیں گے۔ فیس کی انتہائی حد 300 ریال تک ہوگی۔ اس سے زیادہ فیس نہیں لی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.