کویت:کرونا وائرس کے 43 تصدیق شدہ کیس،تمام متاثرین ایران سے آئے

کویت میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔ وزارت کے مطابق تمام متاثرہ افراد ایران سے آئے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان عبداللہ السند نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں اس مرض کے پھیلاؤ پر روک لگانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مختلف پروگراموں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "ہم عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں"۔

ترجمان کے مطابق وزارت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہدایت کردہ طبی قید کا اصول لاگو کر دیا ہے۔

پریس کانفرنس میں وزارت صحت کی ایک خاتون ذمے دار نے بتایا کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہے میں مجموعی طور پر 1675 افراد کا معائنہ اور ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد 43 افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو علاج کے خصوصی مراکز میں تنہا طور پر رکھا گیا ہے۔

خاتون ذمے دار نے باور کرایا کہ تمام متاثرہ افراد کی حالت مستحکم ہے اور وہ سب رُو بہ صحت ہیں۔

ذمے دار کے مطابق وزارت صحت نے وائرس سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے تمام افراد پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔ خاتون ذمے دار نے تصدیق کی ہے کہ تمام متاثرہ افراد ایران سے آئے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.