کرونا کی صورتحال کے پیش نظر عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری

اسلام آباد: (25 مارچ 2020) دنیا بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض دینے والے امیر ممالک سے دنیا کے غریب ترین ممالک کے ذمہ دوطرفہ قرضوں کی ادائیگیاں معطل کرنے کی سفارش کریں گے۔ امیر ممالک سے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے قرضوں کی واپسی کا عمل روک دینے کی سفارش کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق کرونا وائرس سے غریب ممالک کی معیشتوں کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس اقدام سے ان ترقی پذیر ممالک کو فوری مالی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور بحران کے اثرات کا تخمینہ اور مالی ضروریات کیلئے وقت ملے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی 20 ممالک پر زور دیں گے کہ کرونا وائرس کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا ٹاسک دیں۔ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی موسم بہار اجلاسں میں ترقیاتی کمیٹی سے اس تجویز کی منظوری مانگیں گے۔ دونوں اداروں کے بہار اجلاس اس سال اپریل کے وسط میں ہونے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.