حکومتی کوششوں سے مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد تک کمی

 

پبلک نیوز: ملک میں رواں ماہ مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ہوئی، فروری کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 12.4 فیصد سے کم ہو کر 10.2 فیصد تک آگئی تاہم گزشتہ سال کی نسبت اشیائے خور و نوش اب بھی مہنگی ہیں۔

 

ادارہ شماریات کے ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق فروری کی نسبت مارچ میں ٹماٹر 23 فیصد، دال چنا 5 فیصد، دال مسور 4 فیصد، پٹرول 7 فیصد، تازہ سبزیاں 8 فیصد، جبکہ گندم 7 فیصد سستی ہوئی۔

 

دوسری جانب گزشتہ سال مارچ کی نسبت آلو 105 فیصد، پیاز 92 فیصد، دال مونگ 70 اور گیس 55 فیصد فی صد مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں مصالحہ جات اور خوردنی تیل 27 فیصد، ایل پی جی 19 فیصد، گندم اور آٹا 15 فیصد، چینی 30 فیصد اور کپڑے 14 فیصد مہنگے ہوئے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

6