6 ہفتوں بعد دنیا ہی تبدیل ہو گئی، بین ڈنک کا آئسولیشن ختم ہونے پر پیغام

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی بلے باز بین ڈنک آئسولیشن ختم ہونے کے بعد فیملی کے ساتھ وقت گزارنے لگے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پی ایس ایل منسوخ ہوا تو بین ڈنک اپنے وطن آسٹریلیا پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے احتیاطی طور پر آئسولیشن اختیار کر لی تھی۔آسٹریلوی حکومت کی ہدایت پر بین الاقوامی سفر کے بعد بین ڈنک ہوبارٹ میں آئسولیشن میں رہے تاہم اب ان کی آئسولیشن کا دورانیہ ختم ہو گیا۔بین ڈنک کا کہنا ہے کہ چھ ہفتوں کے بعد دنیا ہی تبدیل ہو گئی ہے، فیملی کے ساتھ دوبارہ وقت گزارنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

12