قرنطینہ میں موجود ثقلین مشتاق کو بیٹی نے نیا روپ دے دیا

اسلام آباد: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور گیند ’دوسرا‘ کے مؤجد ثقلین مشتاق کو ان کی صاحبزادی نے نیا روپ دے دیا۔ 

سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ میری بیٹی کو میک اپ کرنے کا بہت شوق ہے، اس سے قبل بھی انہوں نے میرا میک اپ کیا تھا جس کی ویڈیو میں نے ٹوئٹر پر جاری کی تھی جسے لوگوں نے بہت پسند کیا تھا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ ہم اس وقت قرنطینہ میں ہیں اور میری بیٹی مجھے نیا روپ دے کر بہت خوش ہے، امید ہے آپ لوگ بھی خوش ہوں گے‘۔

ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ثقلین مشتاق کے مداحوں نے دلچسپ ردعمل دیا، جہاں کچھ لوگوں نے ان پر تنقید کی وہیں بعض نے ان کے نئے روپ کو پسند بھی کیا۔

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’ قرنطینہ نے ثقلین مشتاق کے اندر کی عورت کو جگا دیا ہے‘۔

Saqlain mushtaq ki andar hi aurat ko quarantine ne jaga diya 😲

— Quarantined Sehar Shinwari (@SeharShinwari)

ایک صارف نے انہوں موجودہ صدی کا بہترین باپ قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Father of century ❤️

— Muhammad Yasir aziz (@yasiraziz1992)

ایک صارف نے لکھا کہ باپ اپنی بیٹی کے خوشی کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

12