جلال آباد جیل پر داعش کے حملے میں 29افراد ہلاک

فوٹو: الجزیرہ

افغانستان کے شہر جلال آباد کی جیل پر داعش کے حملے کے نتیجے میں اب تک 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق گزشتہ رات جلال آباد کی جیل کے دروازے پر داعش نے خود کش حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

حملہ آوروں نے پہلے جلال آباد کی پی ڈی-4 جیل کے مرکزی دروازے پر بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے بعد مسلح افراد نے تھانے پر حملہ کر دیا۔

جیل پر حملے میں تقریباً 30 عسکریت پسند ملوث تھے، جہاں تقریبا 2 ہزار قیدی تھے اور زیادہ تر کا تعلق بھی داعش سے ہے۔ جھڑپ کے دوران فرار ہونے والے تقریباً ایک ہزار قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

26