ڈرامہ”ارطغرل غازی”کامعروف کرداراسلام آبادمیں

تصویر: انسٹاگرام

پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے تُرک ڈرامہ سیریل ” ارطغرل غازی” میں دوآن ایلپ کا کردار ادا کرنے والے جاوید جیتن گُنیر پاکستان پہنچ گئے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی جس پر استنبول سے اسلام آباد کی فلائٹ کاٹائم بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

جاوید جیتن کی فلائٹ کا وقت ترکی کے ٹائم کے مطابق 15 ستمبر کی رات ساڑھے 8 بجے درج ہے۔

اداکارنے انسٹااسٹوریزمیں ایک مختصرویڈیو بھی شیئرکی اور ” گڈ مارننگ” لکھتے ہوئے بتایا کہ وہ اسلام آباد پاکستان میں موجود ہیں۔

ڈرامے میں ارطغرل کے قریبی دوست اور بہادر سپاہی دوآن بے (روشان) کا کردار ادا کرنے والے اداکار جاوید جیتن کچھ عرصہ قبل پاکستان آنے سے معذرت کرچکے ہیں، انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں اُردو زبان میں فالوورز کیلئے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے نہ آنے کی وجہ بتائی تھی۔

ترک اداکارنے پاکستانی عوام سے معذرت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ترکی میں ایک دوست کی وساطت سے مصور عباسی نامی وکیل سے ملاقات کی اور کاروباری منصوبوں پر اتفاق کیا لیکن بعد میں علم ہوا کہ یہ منصوبہ حقیقت پر مبنی نہیں تھا اور مصورعباسی نے جھوٹ سے کام لیا۔

اداکار نے اپنے پیغام میں مزید لکھا تھا “پاکستانی عوام کے ساتھ ہماری محبت باہمی ہے لیکن بیان کردہ حالات کے پیشِ نظردورہ پاکستان نہیں کرسکوں گا۔ امید ہے کہ میں قابل اعتماد لوگوں سے ملوں گا اور جلد آپ لوگوں سے ملوں گا”۔

ایسا پہلی بارہے کہ اس ڈرامے کا کوئی کردارپاکستان کا دورہ کررہا ہے۔ اس سے قبل مرکزی کردار انگن التان نے آن لائن ایک چیریٹی پروگرام میں شرکت کی تھی ۔ یہ تقریب کینسر کے مرض میں مبتلا 3 بچوں کی خواہش پوری کرنے کیلئے رکھی گئی تھی۔

ڈرامہ ” ارطغرل غازی”کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پراردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے جس میں 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات کا سلسلہ دکھایا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

42