بھارت خطےمیں اپنی ساکھ کھورہا ہے،شاہ محمود

فائل فوٹو

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ بھارت خطے میں اپنی ساکھ کھورہا ہے۔روس نے بھی مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کے روئیے کو غیرمناسب سمجھا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ایس سی اوکےاجلاس میں پاکستان کا نکتہ نظرپیش کیا ،دوطرفہ تنازعات ایس سی اوکےفورم پرنہیں اٹھائےجاتے۔

سماء کےپروگرام نیا دن میں بدھ کو بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کمشیر کا مسئلہ ایک متنازع علاقہ ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں، بھارت ان قرار دادوں کا پابند ہے،بھارت نے یک طرفہ طور پرغیرقانونی طور پر اس علاقے کو اپنا قرار دے دیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ایس سی اوکےاجلاس میں پاکستان کا نکتہ نظرپیش کی ،دوطرفہ تنازعات ایس سی اوکےفورم پرنہیں اٹھائےجاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بھارت کے ايڈوائزرنے واک آؤٹ کی دھمکی دی اورپھر واک آؤٹ کربھی گئے جس سے بھارت کے مؤقف اندرونی معاملے کو دھچکا لگا۔

لداخ سےمتعلق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اور چين کے درمیان  لداخ تنازع چل رہاہے، روس نے بھی بھارت کے نکتہ نظرکو تسليم نہيں کيا، بھارت اپنے رويے سے ہر فورم پر اپنی ساکھ کھو رہا ہے اور لداخ پر بھی بھارت کا موقف کمزور ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بھارت کو چين نے بھی سمجھانے کی کوشش کی ہے جب کہ بھارت کی جارحانہ حکمت عملی کو چين نے تسليم نہيں کيا اور بھارت کی جارحیت پر چین نے جواب دیا۔

پاکستان اورچین کےتعلقات پرانھوں نےکہا کہ چین کےساتھ ہم آہنگی ہے،کشمیر کا مسئلہ جب طے ہوگا تب چین اور پاکستان بیٹھ کر اپنے معاملات سلجھائے گا اور دونوں ممالک میں اچھے تعلقات ہیں۔

اسرائیل اورپاکستان کے تعلقات پر انھوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف واضح اور صاف ہے،کوئی ملک پاکستان کو موقف پر دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کرے گا، او آئی سی کا ابھی اس پر تاریخی موقف ہے۔ پاکستان اپنے موقف پر قائم رہے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

35