پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: (16 ستمبر 2020) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سائبر اسپیس کی حفاظت کیلئے شہریوں، سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کے آن لائن ڈیٹا کو محفوظ بنانا ضروری ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت ایڈوائزری کمیٹی برائے سائبر سیکیورٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اعلیٰ صوبائی حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی سائبر اسپیس کی حفاظت کیلئے شہریوں، سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کے آن لائن ڈیٹا کو محفوظ بنانا ضروری ہے۔ پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز اور چوتھے صنعتی انقلاب کی وجہ سے افراد اور اداروں پر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھا ہے۔ سائبر اسپیس کو محفوظ بنانے کیلئے اداروں کی استعداد کار میں اضافے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ ڈیجیٹل ماحول تشکیل دینے اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے  ڈیٹا اور معلومات کا تحفظ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز عوامی مفاد اور انفرادی ڈیٹا کی رازداری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

80