اگلے سال بجلی کی یہ صورت حال نہیں رہے گی، کے الیکٹرک

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان کے الیکٹرک  نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ  ایل این جی کا پاور پلانٹ اگلے سال آجائے گا اور اگلے سال بجلی کی یہ صورت حال نہیں رہے گی۔ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ کے الیکٹرک کے 5 پاور پلانٹ ہیں جن میں سے 4 گیس پر چلتے ہیں اور ایک فرنس آئل پر چلتا ہے جب کہ فرنس آئل سے ایک پلانٹ ایک ہزار میگاواٹ بجلی پید اکرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ گیس پاور پلانٹ پر چیلنجز کا  سامنا کرنا پڑرہا ہے اور گیس میں بہتری کا جواب ایس ایس جی سی کی جانب سے بہتر دیا جاسکتا ہے البتہ ہماری کوشش ہوتی ہے پلانٹ چلتے رہیں، جہاں ضرورت ہے وہاں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ایل این جی کا پاور پلانٹ اگلے سال آجائے گا اور اگلے سال یہ صورت حال نہیں رہے گی


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

24