اقتدار کیلئے کچھ بھی کریں گے ۔۔مولانا فضل الرحمان کی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات۔۔ایسی خبر جس نے ہلچل مچادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد  نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے ون ٹو ون ملاقات کرتے رہے ہیں، ایک دفعہ انکار کریں میں ہفتے کو تاریخ اور جگہ بتاؤں گا۔ شیخ رشید احمد نے چیئرمین پی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے تو میں قومی سلامتی کونسل کا ممبر تھا، بلاول میں آپ کو جواب دے سکتا ہوں لیکن اخلاق کے دائرے سے باہر نہیں جاسکتا، جبکہ میں ان سے پیار کرتا ہوں، وہ میرا پیارا ہے اور بلاول سے پوچھیں میں نے اس کا کیا بگاڑا ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں اس ’ش‘ میں نہیں ہوں جس کے 16 ہزار کے ملازمین سے اربوں روپے نکلے ہیں، نا یہ استعفیٰ دیں گے، نا دھرنا دیں گے، نا عدم اعتماد لائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ آج مہنگائی، بےروزگاری اس وجہ سے ہوئی ہے کہ چور ملک کا مال باہر لےگئے، مولانا فضل الرحمان، بلاول سمیت سب آرمی چیف سے ملاقات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نہ استعفا دے گی نہ دھرنا دے گی اور نہ ہی تحریک عدم اعتماد لائے گی، اگر ہمت ہے تو دو استعفیٰ، ہم آج ہی الیکشن کرائیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی سندھ سےاستعفیٰ نہیں دے گی، فضل الرحمان کو منہ کی کھانا پڑے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

56