اپوزیشن استعفے دے، نئے الیکشن کروانےکےلئے تیار ہیں، شیخ رشید

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ اپوزیشن بسم اللہ کرے ۔ استعفے دے ، ہم نئے الیکشن کروانے کےلئے تیار ہیں۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ میں اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں۔ استعفے دے ۔ ہم نئے الیکشن کروانےکےلئے تیا ر ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ  بات کر دی جو اودھم مچ گیا۔ کیا آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز نہیں؟ بلاول سے پوچھیں میں نے اس کا بگاڑا کیا ہے؟ بلاول نے گزشتہ روز تین بار میرا نام لیا۔ بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو بتاتیں شیخ رشید کس کا نام ہے۔وزیر ریلوے نے دعویٰ کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو سمیت سب عسکری قیادت سے ون ٹو ون ملاقاتیں کرتے ہیں۔ ہفتے کو لاہور میں ہر لیڈر کو بے نقاب کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول کہتے ہیں کہ اگر شیخ رشید جس میٹنگ میں ہوگا تو نہیں جاؤں گا۔ میں انھیں جواب دے سکتا ہوں لیکن اخلاق کے دائرے کو کراس نہیں کرنا چاہتا۔ وہ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، جب قومی سلامتی کمیٹٰی کا ممبر تھا۔شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر ببانگ دہل کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ میں اقتدار چھوڑ سکتا ہوں لیکن شریف برادران کو کبھی این آر او نہیں دونگا۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ نواز شریف اسی فوج کو آنکھیں دکھا رہا ہیں جس کی گود میں آ کر وزیر بنے۔ چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی سیاست کا گلا خود دبا لیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

21