کراچی میں منشیات اسمگل کرنے والے 2طلبہ گرفتار

فوٹو: آن لائن

کراچی کے علاقے فیروزآباد ميں پوليس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 طالب علموں کو گرفتار کرکے 2 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق گرفتار عمار اور اسد دیگر طلباء اور مختلف علاقوں میں دوستوں کے لیے منشیات منگواتے تھے اور رکشہ ڈرائیور سرور شاہ کوئٹہ سے منشیات کراچی لاکر طالب علموں کو دیتا تھا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی۔ پوليس نے ملزمان کے زير استعمال رکشہ اور موٹر سائيکل تحويل ميں لے لی۔

نشاندہی پر منشیات کی سپلائی میں ملوث رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گيا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

92