عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رججان برقرار ہے، ایک ہفتے کے دوران قیمت 4 فیصد بڑھ گئی، پاکستان ميں پیٹروليم منصوعات کی قيمتوں ميں اضافے کا خدشہ ہے۔

عالمی مندی میں خام تیل کی قیمت 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ايک ہفتے کے دوران 2 ڈالر اضافے کے بعد فی بيرل کی قيمت 57 ڈالر 25 سینٹ ہوگئی۔

بتايا جارہا ہے کہ خام تیل کی پیداوار ميں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ہفتے تیل کی پیداوار میں 80 لاکھ بیرل کمی ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 15 روز کیلئے مقرر کی جاتی ہیں، 16 جنوری سے نئے نرخ نافذ ہوں گے، اس سے قبل یکم جنوری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

170