عالمی شہرت یا فتہ ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں بہادر جنگجو’بمسی بے‘ کا کردار نبھانے والے نورتین سومیز نے اپنی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولت چاو اشولو کے 3 روزہ دورہ پاکستان کے موقع پر ان کے ہمراہ آئے وفد میں شامل ارطغرل کے اداکاروں نورتین سومیز اور ایبرک پیکان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
ڈراما ارطغرل میں’بمسی بے‘ کا کردار نبھانے والے اداکار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کی تشکیل اور چیز ہے، جب ناظرین اور حکومتیں تعریف کریں تو بڑا اعزاز ہے، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا ارطغرل کو پسند کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Nurettin Sönmez (@nurettinsonmez)
بمسی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہیں، پاکستان میں مختلف پروگرامز خصوصاً سفرنامہ میں بہت دل چسپی ہے، لاہور بہت پسند ہے، آئندہ جب بھی پاکستان آیا وہاں جاؤں گا۔
ترک اداکار نے مزید کہا کہ پاکستان کے اداکاروں کے ساتھ مشترکہ کام کرنے کی خواہش ہے، ارطغرل ڈراما انتہائی پیچیدہ اور مشکل منصوبہ تھا لیکن توقعات سے زیادہ پذیرائی ملی۔
-->
