زین آفندی قتل کیس: 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

فائل فوٹو

کراچی پولیس نے چند روز قبل بانی سندھ مدرسۃ الاسلام کے خاندان سے تعلق رکھنے والے زین آفندی کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن میں مزار قائد کے قریب 6 جنوری کو ڈکیتی میں مزاحمت پر کردیا گیا تھا، وہ سندھ مدرسۃ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پڑ پوتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زین آفندی کے قاتلوں کی گرفتاری مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران عمل میں آئی، ملزمان کا تعلق افغان ڈکیت گروپ سے ہے۔

کراچی پولیس چیف نے زین آفندی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 8 جنوری کو ایک ٹیم تشکیل دی تھی، جس کے سربراہ ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی تھے، ٹیم میں ایس پی جمشید ڈویژن، ایس ڈی پی او درخشاں اور ایس ایچ او فیروز آباد شامل تھے۔

پولیس کے مطابق زین آفندی آئی ٹی اور فوڈ کمپنی کے مالک اور دادو کے زمیندار تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

52