عظیم کھلاڑی کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم: میرا ڈونا کو کس چیز نے مارا؟

ارجنٹینا: غربت کے مارے بچے کو جب انکل نے ایک چھوٹا سا تحفہ دیا تو وہ اسے اس قدر پسند آیا کہ اسی کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا اور پھر دنیا نے دیکھا کہ جب اس نے گراؤنڈ میں کک ماری اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا تو لاکھوں شائقین اس کا نام لے کر انتہائی جنونی انداز میں نعرے لگانے لگے جب کہ کروڑوں لوگوں نے ٹی وی اسکرینوں کے سامنے دیوانہ وار رقص شروع کردیا۔

بیونس آئرز کے مضافاتی علاقے ولا فیوریتو میں اپنا بچپن گزارنے والے بچے کو دنیا نے ڈیگو میرا ڈونا کے نام سے شناخت کیا جب کہ اسپورٹس کی دنیا میں وہ لیجنڈ کہلایا۔

فوٹو: فائل

’میراڈونا کو کس چیز نے مارا‘ ، کے عنوان سے ایک دستاویزی (ڈاکو مینٹری) فلم بنائی گئی ہے جو 45 منٹوں پر مشتمل ہے۔

ڈسکوری پلس پر دکھائی جانے والی اس دستاویزی فلم میں دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی میرا ڈونا کی  زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے۔

مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق دستاویزی میں ان تمام لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جو میرا ڈونا کے نہایت قریب رہے تھے۔

انگریزی اخبار کے مطابق دستاویزی فلم میں میرا ڈونا کا وہ بچپن دکھایا گیا ہے جب وہ گلیوں میں دوستوں کے ساتھ کھیلا کرتے تھے۔

دستاویزی فلم بتاتی ہے کہ غربت کے باعث ان کی صحتمند پرورش نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ بچپن میں جسمانی اعتبار سے مضبوط و توانا بھی نہیں تھے۔ جسمانی اعتبار سے مضبوط بننے میں انہیں کافی وقت لگانا پڑا تھا۔

لیجنڈری فٹبالر میرا ڈونا کی آخری رسومات ادا

دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ میرا ڈونا کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے مضر صحت اشیا کا استعمال کرکے بھی اپنی صحت کو خراب کیا تھا۔

اخبار کے مطابق دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ مخالفین نے کس طرح انہیں میدان میں زخمی کیا جس کی وجہ سے انہیں گہری چوٹیں آئیں اور وہ مجبوراً درد ختم کرنے والی ادویات بھی استعمال کرتے رہے۔

دنیائے فٹبال کے لیجنڈ میرا ڈونا پر تیار کی جانے والی دستاویزی فلم میں اسپورٹس کارڈیالوجی کے پروفیسر نے کہا ہے کہ مجھے شک ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے ان کی رگوں میں کورٹیسون ڈالی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ کورٹیسون نہ صرف جوڑوں کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس کے اثرات پورے جسم پر بھی ہوتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ خاص طور پر دل پہ برے اثرات مرتب کرتی ہے۔

میراڈونا کی موت خودکشی سے ہوئی، ڈاکٹر

دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی میراڈونا کا گذشتہ سال 25 نومبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا تھا۔ اس وقت ان کی عمر صرف 60 سال تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

81