کراچی: مطلع جزوی ابرآلود، موسم سرد، خشک رہنے کا امکان

سندھ ہائی کورٹ کی طرف جانے والی سڑک کا منظر۔ فوٹو: آن لائن

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود، موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27-29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے اور مغربی سمت سے 19کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

گزشتہ روز شہر میں آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فيصل، يونيورسٹی روڈ، کلفٹن اور نيشنل ہائی وے پر شدید دھند دیکھی گئی جس کے باعث حد نگاہ 200 میٹر تک رہ گئی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی میں عام طور پر دھند نہیں پڑتی لیکن کچھ روز سے ہلکی دھند کے بعد 21 جنوری کی صبح مختلف علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

18