جرمن سفیر کا دورہ لاہور: تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

لاہور: پاکستان میں معتین جرمن ک سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے کہا ہے کہ اندرون لاہور شہر اور اس کی ثقافت کو  دیکھ کربہت اچھا لگا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپن دورہ لاہور کی تصاویر سماجی رابط کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر شیئر کردی ہیں۔

کا اندرون شہر اور اس کی تاریخی ثقافت دیکھ کر بہت اچھا لگا! مغل دور کی عظیم الشان وزیرخان مسجد کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوا۔ پہلی بار خطائی اور آلو نان کھانے کا موقع ملا۔ دونوں بہت ذائقہ دار تھیں! امید ہے 🇵🇰 میں مزید خوبصورت مقامات کی سیر کا موقع ملے گا!#BeautifulPakistan pic.twitter.com/Gz0KboEgZ0

— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) January 26, 2021

جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے اپنی تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ مغل دور کی عظیم وزیرخان مسجد کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

شکر کی تیاری دیکھنے کی خواہش جرمن سفیر کو جنوبی پنجاب لے گئی

ہم نیوز کے مطابق جرمن سفیر کا کہا ہے کہ پہلی بار خطائی اور آلو والے نان کھانے کا موقع ملا، دونوں بہت ذائقہ دار تھے۔

جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے اپنے دورہ لاہور کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں مزید خوبصورت مقامات کی سیر کا موقع ملے گا۔

پاکستانیوں کے ہر دلعزیز جرمن سفیر مارٹن کوبلر واپس روانہ

پاکستان میں جرمنی کے سابق سفیر مارٹن کوبلر بھی عوام میں بے پناہ مقبول تھے۔ وہ ملک اور شہریوں کو قریب سے دیکھنے اور ان سے ملنے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرتے تھے۔

مارٹن کوبلر نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران لاتعداد دوست بنائے، خوبصورت یادیں اور کچھ یادگاری اشیا اپنے ہمراہ جاتے ہوئے وطن لے گئے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

43