2سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کا اہم ترین بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اپنی افواج کو سلام پیش کرتا ہوں، ہم نے ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے۔پاک فضائیہ کے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوستان کی غیر ذمہ دارانہ عسکری شر انگیزی کے باوجود گرفتار بھارتی ہواباز واپس کرکے پاکستان نے دنیا کے سامنے اپنے ذمہ دارانہ رویےکا اظہار کیا۔ ہم نے ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے اور بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کا حل نکالنے کیلئے تیار رہتے ہیںوزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کیخلاف فضائی حملے کی شکل میں بھارت کی غیرقانونی عاقبت نااندیش عسکری مہم جوئی پر ہماری جوابی کارروائی کو 2 برس مکمل ہونے پر میں قوم کو مبارک باد اور اپنی افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ایک با اعتماد اور فاخر قوم کے ناطے ہم نے پورے عزم و استقلال سے اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر جواب دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایل او سی جنگ بندی کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ مزید پیش رفت کیلئے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔ ہندوستان اہلِ کشمیر کے دیرینہ مطالبے کی منظوری اور سلامتی کونسل کی قرار داتوں کی روشنی میں انہیں حقِ خودارادیت کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے۔دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج نے 27 فروری کو قوم کے تعاون سے مادر وطن کا دفاع کيا۔ وقت آيا تو ہر چيلنج کا بھرپور طريقے سے جواب ديں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے مادر وطن کا دفاع کیا۔ تعداد نہیں بلکہ قوم کی ہمت و جرات ہے جو فتح حاصل کرتی ہےواضح رہے کہ 2 سال قبل آج 27 فروری ہی کے روز بھارت کی ہار اور اور پاکستان کی کڑک چائے کے چرچے ہوئے تھے۔ پاکستانی جانبازوں کے بروقت آپریشن سے بھارت کو تاريخی سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاک فضائیہ کی جانب سے شاہينوں نے بھارتی مگ 21 کو اپنا شکار بنا کر زمین بوس کیا تھا۔ طیارہ کریش ہوکر جب زمین پر گرا تو عوام کا ایک ہجوم اس کی جانب لپکا اور اسے دبوچ لیا، تاہم اسی اثنیٰ میں پاک آرمی کے جوان حوالدار نذر اور کیپٹن عبداللہ بھی وہاں پہنچے اور کیپٹن عبداللہ نے ابھی نندن کو اپنی تحویل میں لیا۔یہاں سے ابھی نندن کے ہاتھ باندھ کر وہاں پیچھے روڈ پر لے جاکر گاڑی میں بیٹھا دیا گیا۔ جہاں سے انہیں کیو آر ایف کی ٹیم ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پکڑ کر بٹالین ہیڈ کوارٹرز میں لائی اُس وقت اس کے ناک اور چہرے سے خون بہہ رہا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اُس کا چیک اپ کیا۔ اُس کو انجکشن لگائے۔ اُس کے زخم صاف کئے اور اُس کی پٹی کی۔ بعد ازاں وزیراعظم کی جانب سے ابھی نندن کو واپس بھارت کے حوالے کرنے کا اہم اور بڑا اعلان سامنے آیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

67