یونائیٹڈ اور گلیڈی ایٹرز کا ملتوی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کل ملتوی ہونے والا میچ آج کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ اسپنر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد کل کھیلے جانے والے میچ کو پہلے موخر کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ترجمان اسلام آباد یونائٹیڈ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر دو روز قبل فواد احمد کو آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے باقی تمام اسکواڈ اور گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

ترجمان نے کہا تھا کہ فواداحمد کی جلد صحت یابی کیلے دعاگو ہیں، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

The match between Team @TeamQuetta & @IsbUnited match has been rescheduled to Tuesday, 2 March, at 7pm PKT.

More details to follow shortly. #IUvQG

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 1, 2021

پی ایس ایل 6 کا آخری میچ دو روز قبل کھیلا گیا تھا جس میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 186 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں ڈیوڈ ویزے کی عمدہ بلے بازی کی بدولت حاصل کر لیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

41