اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں ماہ رمضان کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے دوران پھلوں، گوشت، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں۔

بیف، گائے اور مٹن کے گوشت کے نرخوں میں سو روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد گوشت ہڈی چھ سو روپے فی کلو، قیمہ، بغیر ہڈی گوشت سات سو روپے کلو فروخت ہونے لگا ہے۔

کوکنگ آئل مارکیٹ میں تین سو روپے فی کلو پر پہنچ گیا ہے جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی من مانے دام فروحت کیے جارہے ہیں۔

علاوہ ازیں روزہ افطاری، چنا چاٹ، دہی بھلے میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات قیمت میں بھی بیس سے تیس فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

133