سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصردرانی کا کروناوائرس سے انتقال

سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کرونا وائرس سے انتقال کر گئے۔

ایم ایس میو اسپتال کے مطابق سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد 10 روز سے میو اسپتال میں زیر علاج تھے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ناصر درانی ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے جو آج (پیر کو) انتقال کر گئے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی اس وقت دباﺅ کا شکار ہے، کرونا کے مریضوں سے اسپتال مسلسل بھر رہے ہیں

ملک میں تشویشناک مریضوں کی موجودہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے 30 فیصد زائد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 110 مریض انتقال کر گئے، پاکستان میں کرونا سے اموات 15 ہزار 932 تک پہنچ چکی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سابق آئی جی پولیس ناصر درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس، 1روز میں ریکارڈ 149 افراد کا انتقالان کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ناصر درانی ایک فرض شناس، اصول پسند اور ایماندار آفیسر تھے، مرحوم نے خیبرپختونخوا پولیس کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

19