پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کےلئے 150 رنز کا ہدف

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

ہرارے میں سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اننگ کا آغاز کیا تو 8 کے مجموعی اسکور پر بابراعظم 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

Innings Break!

Pakistan set Zimbabwe a target of 150 runs.

Scorecard: https://t.co/w9k6PImEI0#ZIMvPAK #HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/DqnMftxOqx

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 21, 2021

محمد رضوان 82 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 10 چوکے شامل ہیں۔

ڈیبیو کرنے والے دانش عزیز بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، انہوں نے 11 بالز پر 15 رنز کی اننگ کھیلی اورآؤٹ ہوگئے۔

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے۔

واضح رہےکہ قومی ٹیم میں بابراعظم ، محمد رضوان ، فخرزمان ، محمد حفیظ ، دانش عزیز، حیدر علی ، محمد نواز، فہیم اشرف ، عثمان قادر، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں۔

-->

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

71