فاروق قیصر کی نماز جنازہ آج شام ادا کی جائے گی

اسلام آباد: معروف مزاح نگار فاروق قیصر کی نماز جنازہ آج شام 5 بج کر 15 منٹ پر ادا کی جائےگی۔

فاروق قیصر کے اہل خانہ نے ہم نیوز کو بتایا کہ لیجنڈری اداکار کو ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

گزشتہ روز  معروف مزاح نگار فاروق قیصر (انکل سرگم) انتقال کرگئے تھے۔ فاروق قیصر کے نواسے حسنین قیصر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔

فاروق قیصر کا انتقال اسلام آباد میں ہوا تھا۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ حسنین قیصر کے مطابق نانا کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس بلائی تھی مگر اس کی آمد سے قبل ہی ان کا انتقال ہو گیا۔

حسنین قیصر کے مطابق فاروق قیصر کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔

فاروق قیصر نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے تعلیم حاصل کی تھی۔ پاکستان ٹیلی ویژن پر وہ 1970 میں اکڑ بکڑ کے ذریعے متعارف  ہوئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق فاروق قیصر 1976 سے پی ٹی وی سے وابستہ تھے۔ پی ٹی وی کا مشہور پروگرام کلیاں ان کی پہچان بنا۔ اس پروگرام میں انکل سرگم کے کردار سے فاروق قیصر نے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

فاروق قیصر نے انکل سرگم کے ذریعے مخلت معاشرتی مسائل نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیے تھے۔

ممتاز ڈرامہ و ناول نگار حسینہ معین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

فاروق قیصر، مصنف، کالم نگار، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر تھے۔ وہ 31 اکتوبر 1945 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مختلف مزاحیہ کتب بھی لکھیں جنہیں عوام میں بہت پذیرائی ملی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

266