ایک خاتون آرٹسٹ نےڈیڑھ سال تک ہراساں کیا، عثمان مختار

اداکار و ہدایت کار عثمان مختار نے کہا ہے کہ ایک ساتھی خاتون آرٹسٹ پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اداکار عثمان مختار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اپنی کہانی کے کیپشن کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘ایک خاتون کی جانب سے ڈیڑھ برس سے زائد عرصے سے مجھے ہراساں، بلیک میل کیا جارہا ہے اور ڈرایا دھمکایا جارہا ہے، میرے گھر والوں بالخصوص میری والدہ اور دوستوں کو ہراسانی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے اور ان سے متعلق تکلیف دہ تبصرے کیے گئے ہیں’۔

انہوں نے ہراسانی سے متعلق ایف آئی اے میں درخواست دی تھی جس پر ایف آئی اے نے خاتون سے متعلق پتہ لگانے میں ایک سال کا وقت لیا اور پھر انہیں متعدد مرتبہ طلب کرنے میں مزید 6 ماہ کا عرصہ لگا۔

A post shared by Usman Mukhtar Official (@mukhtarhoonmein)

اداکار نے بتایا کہ اس معاملے سے ان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے لیکن وہ خاموش رہے اور حکام کو اس سے نمٹنے دیا لیکن اب وہ تھک گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ یہ مسئلہ خاموشی سے حل ہوجائے تاکہ ایک خاتون سے متعلق منفی تاثر نہ جائے لیکن ان کے کردار کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر انہوں نے خاموش نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عثمان مختار نے انہیں ہراساں کرنے والی خاتون کا نام یا شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 2016 میں ایک خاتون آرٹسٹ کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو پر کام کیا تھا اور اس پورے شوٹ کے دوران ان کے ویڈیو سے متعلق تخلیقی بنیادوں پر اختلافات رہے اور ان کی کئی مرتبہ بحث بھی ہوئی تاہم وہ خاتون کے پروجیکٹ سےعلیحدہ ہوگئے تھے۔

اداکار کے مطابق کچھ سالوں بعد خاتون نے سوشل میڈیا پر ان سے متعلق جھوٹے دعوے کرنے کا فیصلہ کیا، کچھ سالوں سے وہ ان کے خلاف پوسٹس کررہی ہیں، خاتون مسلسل 3 برس سے انہیں میسجز کررہی ہیں لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خواتین کی آزادی رائے اظہار کا احترام کرتے ہیں اور کوئی خاتون جو ہراسانی یا بدسلوکی سے متعلق آواز اٹھاتی ہے تو جھوٹے دعووں سے متعلق اپنے تجربے کے باوجود وہ اس کا یقین کریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

328