امریکی جمناسٹ سائمون بائیلز کی اولمپکس میں واپسی، کانسی کا تمغہ جیت لیا

ویب ڈیسک — امریکی جمناسٹ سائمون بائیلز جنہوں نے اولمپکس کی شروعات میں ذہنی دباؤ کے باعث مقابلوں میں حصہ لینے سے انکار کیا تھا، منگل کے روز مقابلوں میں دوبارہ حصہ لیا اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بائلز نے اولمپکس کے سٹیج سے دنیا کو یہ یاد دلایا ہے کہ کھلاڑی بھی انسان ہیں۔

آرٹسٹک جمناسٹک کے پروگرام کا طلائی تمغہ چین کی گوان چینچین کے نام گیا۔ انہیں 14.633 سکور ملا۔ چاندی کا تمغہ چین کی ہی تانگ زنجیانگ کو ملا جب کہ کانسی کا تمغہ اولمپکس میں واپس آنے والی بائیلز نے حاصل کیا۔

رائٹرز کے مطابق 2016 میں ریو اولمپکس میں چار طلائی کے تمغے اور ایک کانسی کا تمغہ جیتنے والی بائلز نے ایک بیان میں کہا کہ وہ خود پر فخر کرتی ہیں کہ ان تمام حالات کے باوجودجن سے وہ گزری ہیں،وہ دوبارہ مقابلے میں واپس جا سکی ہیں۔

SEE ALSO:اولمپکس مقابلوں سے دستبرداری کی وجہ ذہنی صحت ہے: امریکی اسٹار سائمن بائلزانہوں نے کہا کہ اس کانسی کے تمغے پر انہیں بہت خوشی ہے، اور وہ اسے بہت دیر تک یاد رکھیں گی۔

اس سوال پر کہ کیا وہ 2024 کے پیرس کے اولمپکس میں حصہ لیں گی انہوں نے کہا کہ وہ حالیہ اولمپکس کے اثرات سے نمٹ کر پیرس کے بارے میں سوچیں گی۔

رائٹرز نے رپورٹ کیا کہ یہ توقعات اور دباؤ کا نتیجہ تھا کہ بائلز اپنی پرفارمنس برقرار نہ رکھ سکیں۔ انہوں نے بہت بہادری سے اپنے فیصلے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ وہ اپنی ذہنی صحت اور جسمانی نشونما کو ہر چیز پر ترجیح دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ بالآخر ہم انسان ہیں۔ ہم محض تفریح کا ذریعہ نہیں ہوتے۔ پردے کے پیچھے بہت کچھ چل رہا ہوتا ہے جس کا لوگوں کو اندازہ نہیں ہوتا۔

سائمون بائیلز اولمپکس اور عالمی مقابلوں سمیت اب تک 32 تمغے جیت چکی ہیں اور ٹوکیو اولمپکس میں جمناسٹک کے چھ طلائی تمغوں کی طرف نظریں گاڑے ہوئے تھیں۔ اگر وہ یہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتیں تو وہ تاریخ کی سب سے کامیاب خاتون کھلاڑی بن سکتی تھیں۔

(خبر کا مواد رائیٹرز سے لیا گیا)


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

89