یہ وقت اسٹاک مارکیٹ میں انویسٹمنٹ کرنےکاہے، عارف حبیب

image

ڈی جی آئی ایس آئی کانوٹیفکیشن پاکستان اسٹاک کیلئےاہم بناتومارکیٹ قیاس آرائیوں کی زدمیں آگئی۔ عارف حبیب کہتے ہیں ایسی تقرری مشاورت کےبغیرنہیں ہوتی۔

 عارف حبيب کاکہناہے کہ یہ وقت اسٹاک مارکیٹ میں انویسٹمنٹ کرنےکاہے۔ وہ خود بھی مارکیٹ میں اپنا پورٹ فولیو بڑھا رہے ہیں۔

 اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست اتار چڑھاؤ دیکھاگیا۔ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے سخت شرائط کے باعث سرمایہ کاروں کومستقبل میں مہنگائی اور شرح سود بڑھنے کے خدشات ہیں۔

 اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ایمرجنگ مارکیٹ کے فنڈز ہماری مارکیٹ سے شیئرز آف لوڈ کر رہے ہیں جبکہ فرنٹیئر مارکیٹ کے فنڈز نے ابھی تک مارکیٹ میں انٹری نہیں لی ہے


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.