بچے کی گھومتی گیندوں نے بڑوں بڑوں کو چکرا دیا

image
بچے کی گھومتی گیندوں نے بڑے بڑے کو چکرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے  سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پرلیگ اسپنر بچے کی ویڈیو شیئر کر دی،افغانستان لیگ اسپنر راشد خان کی بھی بچے کی ستائش ،سوشل میڈیا صارفین نے شین وارن سے موازانہ کرنا شروع کر دیا  ہے۔

Wow! 😯

Received this video from a friend…

It's brilliant. The love and passion this little boy has for the game is evident.#CricketTwitter pic.twitter.com/q8BLqWVVl2

— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) October 14, 2021

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ ناصرف لیگ اسپن مہارت سے کررہا ہے بلکہ گوگلی کرکے بھی بلے بازوں کو پریشان کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی لوگوں نے لیگ اسپنر کا سامنا کیا لیکن ان میں سے کوئی بھی قابل اعتماد شاٹ نہیں کھیل سکا۔

بچے نے لیگ اسپن کرتے ہوئے بلے بازوں کو اسٹمپڈ بھی آؤٹ کیا اور گوگلی کرکے بولڈ بھی کیا۔

سچن ٹنڈولکر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مذکورہ ویڈیو انہیں ایک دوست سے موصول ہوئی، چھوٹے بچے کی ویڈیو دیکھ کر اس کی کرکٹ سے محبت اور جذبہ واضح ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بچے کی باؤلنگ کی تعریف کی جارہی ہے اور اس کا موازنہ آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن سے کیا جارہا ہے۔

Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.