پاک افغان بارڈر:دہشتگردوں کےساتھ فائرنگ کےتبادلہ میں 2جوان شہید

image

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دہشتگردوں کی پاک افغان بارڈر عبور کرنے کی کوشش کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ہوئی، بارڈر پار کرنے کی یہ کوشش 26 اور 27 فروری کی درمیانی رات کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر رد عمل دیتے ہوئے دہشت گردوں کی پاکستان میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو جوان شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں لانس نائیک اسد اور سپاہی آصف شہید شامل ہیں۔ لانس نائیک اسد کا تعلق ضلع کرم اور سپاہی آصف کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کئے جانے پر پر شدید احتجاج کیا گیا، اور عبوری افغان حکومت سے پاکستان مخالف سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.