پنجاب کےچندوزراکومئيراورچيرمين ضلع کونسل کےبراہ راست انتخاب پراعتراض

image

پنجاب کےچند وزراء نے مئير اور چيرمين ضلع کونسل کےبراہ راست انتخاب پر اعتراض اٹھاديا ہے۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا ہے کہ ذرائع کےمطابق 23 نومبر کےصوبائی کابينہ کےاجلاس ميں چند وزراء نے کہا کہ ہر دفعہ مئير اور چيرمين ضلع کونسل کا انتخاب بلواسطہ ہی ہوتا ہےاور اگر براہ راست انتخاب ہوا توہميں نقصان ہوسکتاہے۔

اس پروزيربلديات محمودالرشید نے جواب ديا کہ یہ وزيراعظم کا فيصلہ ہے کہ جيت ہو يا ہار ہميں نظام بہترکرنا ہے۔اس اجلاس ميں فياض الحسن چوہان نےايک مرتبہ پھرشکست ہونے کےخدشےکا اظہار بھی کرديا ہے۔

فياض چوہان نے کہا کہ راولپنڈی کےکنٹونمنٹ انتخابات ميں شکست کی وجہ ٹکٹوں کی غلط تقسيم اور مقامی وزراء اورارکان اسمبلی کی عدم دلچسپی تھی اوراگر اسی طرح دوبارہ ٹکٹوں کی تقسيم ہوئی توہم کو شکست ہوسکتی ہے۔

فياض چوہان کے جواب ميں وزيرقانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ انہوں نے تو جن چار لوگوں کےنام فائنل کرکے ٹکٹوں کی سفارش کی تھی وہ تو سارےجيت گئےہيں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کابینہ اجلاسوں میں فیاض الحسن چوہان کی جانب سے پی ٹی آئی کی شکست کے حوالے سے بیانات آتے رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.