“Baby Shark” نے یوٹیوب پر تاریخ رقم کردی

image
بچوں کی نظم ’’Baby Shark‘‘ یوٹیوب پر 10 بلین ویوز حاصل کرنے والی تاریخ کی پہلی ویڈیو بن گئی۔

’’بے بی شارک‘‘ ویڈیو کے پیچھے کورین کمپنی Pinkfong نے تاریخ میں ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے، Pinkfong کی ’’بے بی شارک ڈانس‘‘ ویڈیو یوٹیوب پر 10 بلین ویوز حاصل کرنے والی تاریخ کی پہلی ویڈیو بن گئی۔

جون 2016 میں ریلیز ہونے والی اس پیاری نظم کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا گیا اور اس کی تعریف کی گئی کیونکہ اسے نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کی طرف سے بھی توجہ ملی۔

اپنی سادہ اور دہرائی جانے والی دھن کے ساتھ یہ انتہائی دلکش نظم ہر سامعین کے ذہن پر نقوش چھوڑدیتی ہے کیونکہ وہ ٹریک کی طرف متوجہ ہونے کے علاوہ ٹریک کے پر لطف دھن کے ساتھ گاتے ہیں۔

پچھلے سال یہ ویڈیو نومبر میں اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یوٹیوب ویڈیو بن گئی اور اب یہ 10 بلین کا ہندسہ  عبور کرنے والی پہلی یوٹیوب ویڈیو بن گئی ہے۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.