قومی کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کے ایکشن میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ نے کہا کہ میرے خیال ميں اے لیول 4کوچ سے رابطہ کرنا چاہیے کیونکہ وہ حسنین کا ایکشن بہتر کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔وقار یونس نے کہا کہ اپنی کوچنگ مدت کے دوران حسنین کے بالنگ ایکشن میں کوئی مسئلہ نہیں دیکھا۔دوسری جانب بگ بیش لیگ میں بالنگ ایکشن مشکوک ہونے پر محمد حسنین کا بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے، نوجوان فاسٹ بولر نے تین گھنٹے لمز یونیورسٹی میں قائم بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ دیا ہے، جس کی رپورٹ 14 دن میں موصول ہوگی۔یاد رہے کہ دو روز قبل بی بی ایل لیگ میں میچ کے دوران فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا تھا۔بگ بیش لیگ: محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرارپاکستان کے 21 سالہ فاسٹ بولر اپنے کرکٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ بگ بیش لیگ کھیل رہے تھے، حسنین نے بی بی ایل کے رواں سیزن میں 5 میچز کھیل کے 6 کی ایوریج سے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔