انسٹاگرام نے اپنے پلیٹ فارم پر موجود مشہورشخصیات، فنکار اور گلوکار وغیرہ کی آمدنی کے لیے ایک لائیو سبسکرپشن کی آزمائش کی ہے۔ اس طرح انسٹاگرامر رقم کے لیے اپنے فالوور کو یوٹیوب یا ٹک ٹاک پر بلانے کی بجائے خود اسی پلیٹ فارم سے رقم بناسکٰیں گے۔
اس آٌپشن کے تحت لائیو اسٹریم کو صرف رقم دینے والے سبسکرائبر ہی دیکھ سکیں گے۔ اس طرح تخلیق کاروں کی آمدنی کی نئی راہ کھلے گی۔ انسٹاگرام نے کہا ہے کہ سبسکرپشن کے تحت تخلیقی فنکار اپنے مداحوں سے دیرپا رابطہ رکھتے ہوئے اپنی آمدنی بڑھاسکیں گے۔ دوسری جانب صارفین خاص پروگرام اور پرفارمنس سے محظوظ ہوسکیں گے۔صرف یہی نہیں انسٹاگرام نے بعض بڑے فنکاروں کو اس کی لائیو ٹیسٹنگ کی پیشکش بھی کی ہے۔ ان تمام انسٹاگرامر کا تعلق امریکہ سے زیادہ ہے۔ لائیوپرفارمنس کے دوران سبسکرائب بٹن آن ہوگیا اور لوگوں کی بڑی تعداد کا بہاؤ سبسکرپشن کی جانب دیکھا گیا۔انسٹاگرامر نے سبسکرپشن کی فیس 99 سینٹس سے لے کر 99 ڈالر اور 99 سینٹس ماہانہ تک رکھی گئی ہے۔ اس سہولت کے ساتھ فالوورز فنکار کی لائیو پرفرماننس، خاص الخاص اسٹوریز، بیجز اور شناخت کے آپشن شامل ہیں۔ Square Adsence 300X250