کورونا ایس او پیز کا نفاذ، وزیراعظم جیسنڈرا نے اپنی شادی ملتوی کردی

image

آکلینڈ: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے پیش نظر جب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن نے سخت ایس او پیز پہ عمل درآمد کا اعلان کیا تو انہوں نے ساتھ ہی اپنی شادی بھی ملتوی کردی۔

ہم نیوز نے مؤقر نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے جب وزیراعظم جیسنڈرا کی جانب سے سخت ایس او پیز پہ عمل درآمد کرنے کا اعلان کیا گیا تو انہوں نے اپنی بھی طے شدہ شادی ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ریڈ الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ملکی سرحدوں کی بندش اور سفری پابندیاں بھی شامل ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آکلینڈ میں اومیکرون کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سخت ایس او پیز کے نفاذ کا اعلان سامنے آیا ہے۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق 40 سالہ وزیراعظم جیسنڈرا کی 44 سالہ ٹی وی میزبان کلارک گیفولڈ کے ساتھ شادی ہونا تھی۔ اس حوالے سے تقریب کا اہتمام شمالی جزیرے پر کیا جانا تھا۔

نیوزی لینڈ کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گیفولڈ کی ملاقات سات سال قبل ہوئی تھی۔

نیوزی لینڈ: تمباکو سے پاک نسل کا خواب حقیقت بنانے کی جانب گامزن

جیسنڈا آڈرن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کی سب سے کم عمر وزیر اعظم بنی تھیں۔ انہوں نے 2017 میں اقتدار سنبھالا تھا اور وزرات عظمیٰ کے منصب پہ رہتے ہوئے ماں بھی بنی تھیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.