پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

image

دنیا بھر میں کرپشن کی رینکنگ کرنے والے ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کو اپنے سالانہ ’کرپشن پرسیپشن انڈیکس‘ میں دنیا کا 41واں کرپٹ ملک قرار دیا ہے۔

انڈیکس کے مطابق دنیا کے 180 ممالک میں کرپشن کے حوالے سے پاکستان کا 41 واں نمبر ہے۔ گزشتہ برس انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 57واں تھا اور اس سال جنوبی ایشیائی ملک 16 ردجہ تنزل کے بعد 41ویں نمبر پر آگیا ہے۔

منگل کو شائع ہونے والی رپورٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جب 2018 میں اقتدار میں آئی تو پاکستان کرپشن کے اعتبار سے 180 ممالک کی فہرست میں 117 نمبر پر تھا لیکن اس کے بعد پاکستان کی رینکنگ میں مسلسل گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

 

سال 2019 میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں 120 نمبر، سال 2020 میں 124 اور سال 2021 میں 140 نمبر پر آگیا۔

دنیا بھر میں کرپشن کی رینکنگ کرنے والے ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے گزشتہ سال اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان میں سال 2020 میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کی مجموعی ریننکنگ میں 2019 کے مقابلے میں چار درجے تنزلی ہوئی ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.