انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر مائیکل اوون پاکستان پہنچ گئے

image

انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر مائیکل اوون 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

دنیائے فٹبال کے بے تاج بادشاہ، انگلینڈ اور لیورپول فٹبال کلب کے مایہ ناز کھلاڑی مائیکل اون کی گلوبل ساکر وینچرز کے تعاون سے پاکستان میں بین الاقوامی فٹبال کو فروغ دینے کے لئے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

مائیکل اوون دورہ پاکستان کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے جبکہ ان کی آرمی چیف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

مائیکل اوون جی ایس وی کی جانب سے پاکستان میں فٹبال کی بحالی کے پروگرام کا خاکہ پیش کرنے کے علاوہ کراچی میں پہلے ساکر سٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

علاوہ ازیں مائیکل اوون کا فٹبال کے شائقین کے گڑھ لیاری کا دورہ بھی پروگرام میں شامل ہے جبکہ بین الاقوامی فٹ بال کوچز بھی ان کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔ مایہ ناز فٹ بالر 27 جنوری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کو بھی رونق بخشیں گے۔

مائیکل اوون کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو پاکستان میں فٹبال کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا جبکہ یہ دورہ پاکستان میں فٹ بال کی مقبولیت اور بیش بہا ٹیلنٹ کا بھی مظہر ہے۔

واضح رہے کہ مائیکل اوون نہ صرف انگلینڈ بلکہ دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جبکہ وہ 2001 میں ورلڈ پلیئر آف دی ایئر بھی رہے اور 1998 میں بی بی سی کے سپورٹس پرسنلیٹی آف دی ایئر بھی رہے ہیں۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.