’شریف فیملی ہر فورم سے سرخرو اور تبدیلی ہر جگہ سے بدنام ہورہی ہے‘

image

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شریف فیملی ہر فورم سے سرخرو اور تبدیلی ہر جگہ سے بدنام ہورہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ تبدیلی کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ترجمان آج بھی آکر عمران خان کے قصیدے پڑھ رہے تھے آپکی ڈھٹائی کو سو توپوں کی سلامی ملنی چاہیے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان مسلسل 4 سال سے عالمی سرٹیفائیڈ کرپٹ ثابت ہورہے ہیں، جعلی صادق و امین کا اصل بھیانک چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شریف فیملی ہر فورم سے سرخرو اور تبدیلی ہر جگہ سے بدنام ہورہی ہے، شہبازشریف کو برطانیہ کی عدالت نے صادق و امین قرار دیا، نوازشریف، مریم نواز، حمزہ شہباز ہر محاذ پر سرخرو ہورہے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ عمران خان اور عثمان بزدار ناکامی کے تمام تمغے وصول کررہے ہیں، یہ مکافات عمل ہے، چور، چور کا شور مچانے والے خود سرٹیفکیٹ شدہ چور ثابت ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرایے کے ترجمانوں کے پاس عمران نیازی کی کسی چوری کا جواب نہیں، تبدیلی کی ڈوبتی کشتی سے سوار باری باری چھلانگیں لگانا شروع ہوگئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ شہزاد اکبر جیسے مہرے کی حقیقت بھی عیاں ہوگئی ہے، بنی گالہ سب مافیاز کی جائے پناہ بن چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس عوامی مسائل کےلئے نہیں حزب اختلاف کے خلاف سازشوں کےلیے استعمال ہورہا ہے، نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت عمران خان نے دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کی بجائے عمران خان پر اسکا مقدمہ درج کرائیں، عمران خان نے فیصل سلطان اور یاسمین راشد کی رپورٹس پر نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت دی۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.