سوئی ناردرن گیس ہیڈ آفس میں گیس صارفین کے لیے بذریعہ ا سکائپ ای کچہری

image

لاہور میں سوئی نادرن گیس ہیڈ آفس میں گیس صارفین کے لیے بذریعہ اسکائپ ای کچہری منعقد کی گئی۔

تفصیلات کےم طابق ای کچہری میں مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس علی جے ہمدانی نے براہ راست صارفین کی شکایات سُنیں۔

ترجمان کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے صارفین نے گیس پریشر، نئے کنکشن کے حصول اور بلنگ سے متعلق مختلف شکایات درج کروائیں،  مینیجنگ ڈائریکٹر علی جے ہمدانی نے صارفین کو شکایات کے فوری ازالے کی یقین دہانی کروائی۔

Advertisement ترجمان سوئی نادرن کا کہنا ہے کہ ریجنل اور ہیڈآفس میں ای کچہری کا سلسلہ ایک برس سے زائد عرصے سے جاری ہے جس سے صارفین کی بڑی تعداد نے اس سہولت سے استفادہ کیا ۔

سوئی ناردرن گیس کی سینیئر مینجمنٹ کے علاوہ تمام ریجنل مینیجرز بذریعہ ویڈیو کانفرنس  میں موجودتھے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.