سپریم کورٹ کی قائم کردہ ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس

image

 اجلاس میں مہمند ڈیم اور دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی قائم کردہ ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا۔ اجلاس میں مہمند ڈیم اور دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)  مزمل حسین نے اجلاس کی صدارت کی۔ ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کے ارکان اور واپڈا کے سینئر آفیسرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ مزمل حسین کا کہنا تھا کہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیرکیلئے عملدرآمد کمیٹی بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔

Advertisement کووڈ19 کے باوجود دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز پر تعمیراتی سرگرمیاں رات دِن جاری ہیں۔

مہمند ڈیم کی 13 جبکہ دیا مر بھاشا ڈیم کی 10 سائٹس پر بیک وقت تعمیراتی کام جاری ہے۔ عملدرآمد کمیٹی کو دونوں منصوبوں کے لئے فنڈز کی ضروریات اور فراہمی پر بریفنگ بھی دی گئی۔

علاوہ ازیں، دونوں منصوبوں پر پیش رفت اور ایشوز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.