وزارت تجارت کے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار

image

وزارت تجارت کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پشاور اور کوئٹہ میں ایکسپو سینٹرز مقررہ وقت سے 5 برس بعد مکمل ہوسکیں گے۔

وزارت تجارت کے دستاویز کے مطابق پشاور میں ایکسپو سینٹر کی عمارت 2017 میں تیار ہونا تھی مگر اب رواں سال مکمل ہونےکی امید ہے۔اس منصوبے کی لاگت بھی ڈھائی ارب روپے سے بڑھ کر 6 ارب 72 کروڑروپے تک پہنچ گئی ہے۔

 اس کےعلاوہ ڈھائی ارب روپے لاگت کا کوئٹہ ایکسپو سینٹر بھی تاخیر کا شکار ہے۔اس کی تعمیر کے متعین ہدف 2019 کو گزرے 3 برس ہو چکے ہیں تاہم اب یہ سینٹر 2024 میں مکمل ہوسکےگا۔

 وزارت تجارت کا مؤقف ہے کہ ترقیاتی منصوبے ادھورے رہنے کی وجہ وزارت منصوبہ بندی سےبروقت فنڈز نہ ملنا ہے۔وزارت نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے7 ارب روپےکے فنڈز مانگ لئے ہیں۔

اگلےسال فیصل آباد اور لاہور میں گارمنٹس سٹی کے منصوبوں پر پیش رفت کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.