اب پاکستان میں بھی فیس بک صارفین ویڈیوزسےکماسکیں گے

image

فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خوشخبری ہے کہ اب پاکستان میں بھی فیس بک ویڈیوز مونیٹائز ہونگی۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سماء کے نمائندہ ظہیر علی خان سے بات کرتےہوئے فیس بک کے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ فیس بک پہلے ویڈیوز مونیٹائزیشن کیلئے پائلٹ منصوبہ شروع کرے گا اور پائلٹ منصوبے کے نتائج بہتر ملنے کے بعد ویڈیو مونوٹائز پالیسی کا اعلان ہوگا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ یوٹیوب،انسٹا گرام، ٹک ٹاک سے مقابلے کیلئے پہلے پائلٹ منصوبہ شروع ہوگا، فیس بک انتظامیہ نے کہا ہے کہ مارکیٹ پلیئرز سے مقابلہ سخت ہے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق فوری طور پر ویڈیو مونیٹائزیشن رسک ہوسکتی ہے کیوں کہ فیس بک پرصارفین کا ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا رجحان بھی کم ہے اور پاکستان میں ریگولیٹری فریم ورک پر بھی فیس بک انتظامیہ کو تحفظات ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.