ایران جوہری معاہدہ 2015ء، یورپی یونین کا معطل مذاکرات کی بحالی کا دعوٰی

image
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ماتحت اہلکار اینریک مورا کے دورے کے بعد ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات دوبارہ بحال ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعہ کو جرمنی میں جی سیون کے اجلاس کے موقع پر یورپ کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ ان کے خیال میں رواں ہفتے یورپی یونین کے سفارت کار اینریک مورا کے تہران کے دورے سے دو ماہ سے تعطل کے شکار مذاکرات دوبارہ شروع ہونے میں مدد ملی ہے۔

جوزپ بوریل نے کہا کہ دورہء ایران سے اینریک مورا کی واپسی کے بعد ایران کا ردعمل کافی مثبت رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملات راتوں رات حل نہیں ہوں گے، مذاکرات تعطل کا شکار تھے جو اب دوبارہ بحال ہو گئے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کا امکان بھی بڑھ گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات مارچ سے تعطل کا شکار تھے۔ ایران کا اصرار ہے کہ امریکا اُس کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرے۔

ایک فرانسیسی سفارت کار کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کی اُمید بہت کم ہے جس کے باعث جوہری مذاکرات میں پیش رفت مشکل کا شکار ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں32 mins agoگرل فرینڈ سے ملنے کیلیے متعدد بار گاؤں کی بجلی کاٹنے والا عاشق پکڑا گیا

بھارتی ریاست بہار میں گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے متعدد بار...

2 hours agoشمالی کوریا میں کووڈ انفیکشن کی تصدیق کے بعد وائرس سے اولین اموات

شمالی کوریا سے کووڈ انفیکشن کی پہلی مرتبہ تصدیق کے بعد اب...

13 hours agoنیو دہلی، خوفناک آتشزدگی، 26 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

مغربی دہلی میں منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک تجارتی عمارت میں...

16 hours agoبھارت میں سوگ؛ اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے سے اربوں روپے ڈوب گئے

بھارت میں اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے...

17 hours agoبلیک کوبرا کو پانی پلانے کی وڈیو وائرل

بھارت میں بلیک کوبرا کو گلاس کے ذریعے پانی پلانے کی وڈیو...

19 hours agoکرناٹک میں تبدیلی مذہب کے خلاف قانون کو جلد نافذ کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کی تیاری

بھارتی ریاست کرناٹک میں تبدیلی مذہب کے خلاف قانون کو جلد نافذ...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.