سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں چل بسے

image

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ ان کی گاڑی کوئینزلینڈ میں حادثے کا شکار ہوئی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعے کو حال ہی میں شین وارن کے انتقال کے بعد سپورٹس کے لیے بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے اور لوگ واقعے پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

46 سالہ کھلاڑی نے اپنے کیریئر کے دوران 26 ٹیسٹ اور 198 ون ڈے میچز کھیلے۔

اینڈریو سائمنڈز ایک جارحانہ بلے باز اور اچھے بولر تھے جبکہ اپنی بہترین فیلڈنگ کے لیے بھی بہت مشہور رہے۔

اینڈریو سائمنڈز نے 2006 اور 2007 میں ایشز سیریز کے دوران انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔

اینڈریو سائمنڈز برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پیدا ہوئے اور انہوں نے سکول کے دنوں میں کرکٹ کھیلنا شروع کر دی تھی، وہ بہت جلد کرکٹ کلبز کی نظر میں آئے اور انگلینڈ کاؤنٹی کرکٹر کلبز کے علاوہ لنکا شائر اور سرے کی سے بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلی۔

اینڈریو کاؤنٹی میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی رکھتے تھے۔

انہوں نے 1995 مورگن کے خلاف گلوسیٹر شائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے 16 چھکے لگائے تھےان کا یہ ریکارڈ 29 سال بعد پچھلے ہفتے ہی ٹوٹا جو بین سٹوکس نے توڑا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ سنیچر کی رات کو پیش آیا۔ ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے بعد مقامی ایمرجنسی اہلکاروں نے ان کو بچانے کی کوشش تاہم جانبر نہ ہو سکے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گیلیپسے نے سنیچر کو رات گئے ٹویٹ میں اینڈریو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ایک خوفناک خبر، ہم آپ کو بہت مس کریں گے۔‘

سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر ایڈم گلکریسٹ نے لکھا ’یہ واقعی بہت تکلیف دہ ہے۔‘

اسی طرح پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بہت غمگین ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ’ہمارے درمیان میدان میں اور میدان سے باہر بہت اچھا تعلق رہا۔ خاندان والوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘  

اینڈریو ایک بہترین آل راؤنڈر کے طور پر جانے جاتے تھے اور انہوں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بہت شہرت سمیٹی تاہم اپنے کیریئر کے دوران 2008 میں وہ ’منکی گیٹ‘ سکینڈل کا بھی شکار ہوئے، جس سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا تھا۔

 سائمنڈز نے انڈین کرکٹر ہربجن سنگھ پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے انہیں ’بندر‘ کہا ہے تاہم ہربجن سنگھ نے اس سے انکار کیا، اس کے بعد ہربجن سنگھ پر تین میچوں کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی اور انڈیا کی جانب سے ٹور ختم کرنے کی دھمکی پر اس پابندی کو واپس لے لیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.