عمران خان کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے تھی،مصطفیٰ کمال

image

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی ٰ کمال کا کہنا ہے کہ وعدے پورے نہ کرنے پر عمران خان کو کراچی کے عوام سے  معافی مانگنی چاہیے تھی۔

کراچی باغ جناح ميں خواتين کے جلسے سے خطاب کے دوران چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی ٰ کمال کا کہنا تھا کہ 4 سال وزیراعظم رہنے کے بعد عمران خان کے پاس بتانے کو کچھ نہیں، کراچی کے لوگ اب دھوکا نہيں کھائيں گے۔

مصطفی ٰ کمال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وعدے کيے مگر نہ نوکرياں مليں نہ گھر بنے، چار سال وزیراعظم رہنے کے بعد بتارہا ہے فرح گوگی بے قصور ہے۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب آپ ابھی غلط راستے پر جارہے ہو، جيسے تيسے غلط کام کر کے تم وزيراعظم بن گئے، جو سبزي لينے جاتا ہے، جو پٹرول ڈالوتا ہے وہ آپ کو بددعائيں ديتا ہے۔

مصطفی ٰ کمال کا کہنا تھا کہ عمران خان يونين کونسل چلانے کے قابل نہيں، يہ احسان ماننے والا نہيں، احسان فراموش شخص ہے۔

انہوں نے کہا کہ امريکيوں نے ہزاروں طالبان چھوڑديے مگر عافيہ صديقی کو نہيں چھوڑا عمران خان آپ کو تو امريکا سے عافيہ صديقی کو واپس لانا چاہيے تھا، سب نے اپنے قيدی چھڑواليے آپ نے عافيہ کيلئے کچھ نہيں کيا۔

مصطفی ٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج ميری ماں بہنوں نے فيصلہ دے ديا، ظالم حکمرانوں تمہاری سياہ رات ختم ہونے والی ہے، اب ہم پر سکون سے بيٹھنا حرام ہے، آخری فتح مظلوموں کی ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.