اداکار عدنان صديقی کی گزشتہ روز لندن ميں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد سے سوشل میڈیا پر انکی ن لیگ میں شمولیت کی خبریں زیرگردش ہیں۔اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبریں مخلتف اکاونٹس سے شیئر کی جارہی ہے تاہم عدنان صدیقی کی جانب سے تاحال ان خبروں کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آسکی۔خیال رہے کہ ملک میں جاری سیاسی ہلچل کے دوران جہاں سیاسی کارکنان اور عام شہری متحرک نظر آئے وہیں ملک کی شوبز انڈسٹری کی شخصیات بھی سیاست میں دلچسپی نظر لیتی نظر آرہی ہیں۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد سے سوشل میڈیا پر عدنان صدیقی کا نام پاکستان میں ٹرینڈ کررہا ہے اور صارفین بھی اس پر تبصرے کررہے ہیں جس میں طنز و مزاح کا رنگ غالب نظر آتا ہے۔