’ہر شخص کے عقیدے کی عزت‘، انگلش سپنر عادل رشید حج پر جائیں گے

image

انگلینڈ کے سپنر عادل رشید اگلے ماہ انڈیا کے خلاف انگلینڈ میں ہونے والی ون ڈے اور ٹی20 میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ وہ حج کرنے سعودی عرب جارہے ہیں۔

’کرک انفو‘ کے مطابق 34 سالہ عادل رشید کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور ان کی ٹیم یارک شائر نے حج کے لیے چھٹیاں دے دی ہیں اور ان کی حج کے لیے روانگی ہفتے کو متوقع ہے۔

عادل رشید کا کہنا ہے کہ ’میں یہ (حج) کرنے کی کوشش پچھلے کچھ عرصے سے کررہا تھا لیکن وقت کی وجہ سے مشکلات آرہی تھیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس سال میں نے سوچا حج ضرور کرنا چاہیے کیونکہ میں یہی چاہتا ہوں۔‘

انگلینڈ کے سپنر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے بات کی اور حکام نے نہ صرف ان کی بات کو سمجھا بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

حج کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے لیے ایک بڑا لمحہ ہے۔ یہ میرے ایمان اور میرے لیے ایک بڑا موقع ہے۔‘

انہوں نے انگلینڈ ٹیم کے کپتان آئن مورگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم میں مسلمان کھلاڑیوں بشمول معین علی اور ثاقب محمود کے لیے اچھا ماحول بنایا ہوا ہے۔

’ڈریسنگ روم  میں ہر شخص ہمارے مذہب اور عقیدے کی عزت کرتا ہے اور اب میری اور معین علی کی موجودگی کے سبب وہ اسے سمجھے بھی لگے ہیں۔‘

انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان سیریز 7 جولائی سے 17 جولائی سے جاری رہے گی جس میں تین ٹی20 اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.