جنوبی افریقہ :نائٹ کلب میں 20افراد مردہ پائے گئے

image

جنوبی افریقہ کے ایک نائٹ کلب میں کم از کم 20افراد مردہ پائے گئے۔

جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن کے ایک علاقے میں نائٹ کلب میں اتوار کے روز20 افراد کی لاشیں ملیں۔

صوبائی پولیس کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس کو شہر کے سینری پارک نامی علاقے کے ایک شراب خانے سے کئی لوگوں  کے مردہ پائے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھان بین ابھی جاری ہے۔ یہ واضح نہیں کہ اس نائٹ کلب میں اتنے زیادہ افراد کی ہلاکت کن حالات میں اور کیسے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.