فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت بحال کر دی

image

فٹبال کے بین الاقوامی نگراں ادارے فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)  کی رکنیت بحال کر دی ہے۔  

فیفا نے اپریل 2021 میں پی ایف ایف کے معاملات میں ’تھرڈ پارٹی کی بلاجواز مداخلت‘  پر پاکستان کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

فیفا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیفا کونسل کے بیورو نے 29 جون 2022 کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ممبرشپ معطلی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کہ ممبرشب معطل کرنے کا فیصلہ اس رپورٹ کی وصولی کے بعد کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی نے پی ایف ایف کے دفاتر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اس کی مالیات کو منیج کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

فیفا نے نارمیلائزیشن کمیٹی کے مینڈیٹ میں بھی 12 ماہ کی توسیع کی بھی منظوری دے دی ہے۔

خیال رہے اپریل 2021 میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ممبرشپ کو اس وقت  معطل کیا گیا جب ایک گروپ نے پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کیا۔

فیفا نے اس وقت کہا تھا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

فیفا نے کہا تھا کہ کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت فیفا قواعد وضوابط کے تحت قابل قبول نہیں ہے۔ فیفا کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال ہیڈ کوارٹر پر قبضہ فیفا کے قواعد وضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.